QR CodeQR Code

جمعیت کے صد سالہ اجتماع کا دوسرا روز

8 Apr 2017 22:27

آج اجتماع میں دارلعلوم دیوبند (بھارت) کے مہتمم مولانا ابو القاسم نعمانی، اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا صد سالہ تین روزہ اجتماع آج دوسرے روز بھی جاری رہا، جس میں لاکھوں افراد کی شرکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ آج اجتماع میں دارلعلوم دیوبند (بھارت) کے مہتمم مولانا ابو القاسم نعمانی، اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی، رہنماء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت (ص) مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی، پیر ذولفقار احمد نقشبندی، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر رضا ربانی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، مسلم لیگ نون کے مرکزی چیئرمین راجہ ظفر الحق، مولانا مفتی محمد حسن اور بشپ آف پاکستان بشپ نذیر عالم سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 626000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/626000/1/جمعیت-کے-صد-سالہ-اجتماع-کا-دوسرا-روز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org