0
Wednesday 26 Apr 2017 19:08

ڈی آئی خان، ملانہ پولیس مقابلہ

  • ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمیوں کی ہسپتال منتقلی

    ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمیوں کی ہسپتال منتقلی

  • ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ڈی پی او تیار

    ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ڈی پی او تیار

  • ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، حملہ آور مارے گئے

    ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، حملہ آور مارے گئے

  • ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی

    ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی

  • ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمیوں کی عیادت

    ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمیوں کی عیادت

  • ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ہسپتال میں

    ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ہسپتال میں

  • ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی

    ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی

  • ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی

    ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی

  • ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی

    ڈی آئی خان، ملانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی

اسلام ٹائمز: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او ڈی آئی خان یاسر آفریدی کے مطابق حملہ آوروں نے تھانہ یونیورسٹی کی موبائل وین کو اس وقت نشانہ بنایا، جب اہلکار سرچ آپریشن کے بعد واپس تھانہ جا رہے تھے۔ اس حملہ کے نتیجہ میں 2 اہلکار ولایت اور جاوید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ حملہ کے بعد ملزمان رہائشی علاقے کی جانب فرار ہو گئے تاہم پولیس لائن سے کوئک رسپانس فورس کی نفری طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، اس دوران حملہ آوروں کا تعاقب کیا گیا تو انہوں نے فورس پر دوبارہ فائرنگ کر دی، جس سے اہلکار محفوظ رہے تاہم جوابی کارروائی میں دونوں مارے گئے۔ ڈی پی او کے مطابق مارے جانے والے حملہ آوروں کے قبضہ سے 2 نائن ایم ایم پستول، کارتوس اور 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں، دستی بموں کو بم ڈسپوزل یونٹ کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی نعشیں تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دی، جن کی شناخت کیلئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ آر پی او ڈی آئی خان فدا حسن کے مطابق ہلاک حملہ آوروں میں ایک کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہو گئی ہے جو کالعدم تنظیم عمران خطاب گروپ کا کمانڈر تھا اور باہو پٹرول پمپ میں پولیس آفیسرز پر حملہ میں ملوث تھا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 631134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش