QR CodeQR Code

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

28 Apr 2017 20:09

احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی اور ڈویژنل رہنماء علامہ مبشر حسن نے خطاب کیا، جبکہ آخر میں علامہ احسان دانش نے دعا کرائی۔ احتجاجی مظاہرے میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام حکومت و ریاستی اداروں کی جانب سے ہزاروں شہریوں و سکیورٹی اہلکاروں کے سفاک قاتل دہشتگرد عناصر کو معافی دینے، سانحہ پارا چنار اور شیعہ زائرین کو درپیش مسائل حل نہ کرنے کے خلاف بعد نماز جمعہ خوجہ جامع مسجد کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی اور ڈویژنل رہنماء علامہ مبشر حسن نے خطاب کیا، جبکہ آخر میں علامہ احسان دانش نے دعا کرائی۔ احتجاجی مظاہرے میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 631658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/631658/1/کراچی-ایم-ڈبلیو-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org