QR CodeQR Code

کراچی، عمران خان کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد

1 May 2017 23:47

خالق دینا ہال میں آل کراچی تاجر اتحاد کیجانب سے چیئرمین تحریک انصاف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، اس موقع پر انہوں نے تاجر برادری سے خطاب کیا، جبکہ آل پاکستان میمن فیڈریشن کے زیر اہتمام میمن ہاؤس میں بھی عمران خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج کراچی کے خالق دینا ہال میں آل کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے اور آل پاکستان میمن فیڈریشن کی جانب سے بھی میمن ہاؤس میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں عمران خان نے تاجر برادری سے خطاب کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رہنماء اسد عمر، عمران اسماعیل، علی زیدی، عارف علوی، لیاقت جتوئی، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، دوا خان صابر اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے عمران خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ عمران خان نے اعلان کیا کہ تاجروں سے رابطہ رکھنے کیلئے پی ٹی آئی نے ایک رابطہ کمیٹی قائم کر دی ہے، جو اسد عمر اور فردوس شمیم نقوی پر مشتمل ہوگی۔ بعد ازاں عمران خان نے آل پاکستان میمن فیڈریشن کی جانب سے میمن ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے، جس پر عمران خان نے کہا کہ گو نواز گو کا نعرہ لگانا گناہ نہیں، اب پوری قوم کا نعرہ گو نواز گو ہے۔


خبر کا کوڈ: 632577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/632577/1/کراچی-عمران-خان-کے-اعزاز-میں-تقریبات-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org