QR CodeQR Code

علامہ سید جواد نقوی کی پاراچنار آمد

11 May 2017 21:28

پاراچنار پہنچنے پر مرکزی امام بارگاہ میں علامہ فدا حسین مظاہری، اراکین انجمن حسینیہ پاراچنار اور دیگر علمائے کرم سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے علامہ سید جواد نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے پاراچنار کے مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری کے علاوہ دیگر علماء کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں 15 شعبان کے تاریخی جلسے سے خطاب کیلئے لاہور سے علامہ سید جواد نقوی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں علامہ صاحب آج 14 شعبان کو پاراچنار پہنچ چکے ہیں۔ چنانچہ کل 15 شعبان کو مرکزی امام بارگاہ میں مجوزہ جلسہ میلاد سے علامہ صاحب خطاب فرمائیں گے۔ 
ادھر پاراچنار پہنچنے پر مرکزی امام بارگاہ میں علامہ فدا حسین مظاہری، اراکین انجمن حسینیہ پاراچنار اور دیگر علمائے کرم سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے پاراچنار کے مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری کے علاوہ دیگر علماء کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔


خبر کا کوڈ: 635886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/635886/1/علامہ-سید-جواد-نقوی-کی-پاراچنار-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org