QR CodeQR Code

مصطفیٰ کمال کا سندھ حکومت مخالف مارچ

15 May 2017 01:49

پولیس کیجانب سے احتجاجی مارچ کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، جبکہ واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا، وزیراعلیٰ ہاؤس کیجانب جاتے ہوئے مصطفیٰ کمال کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جبکہ انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر اور رضا ہارون سمیت کئی رہنماؤں و درجنوں کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی نے اپنے 16 مطالبات کے حق میں کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل تا ایف ٹی سی احتجاجی مارچ نکالا، اس دوران مرتضی وہاب، وقار مہدی اور راشد ربانی پر مشتمل پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے وفد نے پی ایس پی رہنماؤں سے شارع فیصل پر عائشہ باوانی اسکول کے قریب مذاکرات کئے، جو ناکام ہوئے تو پولیس کی جانب سے احتجاجی مارچ کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، جبکہ واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا۔ پولیس اور پی ایس پی کارکنان کے درمیان آنکھ مچولی جاری تھی کہ پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کارکنوں کی بڑی تعداد کو لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب پیدل روانہ ہوئے، اس دوران ایک شیل مصطفیٰ کمال کو جا لگا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے پی ایس پی رہنماء انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر احمد اور رضا ہارون سمیت کئی رہنماؤں و درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 636825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/636825/1/مصطفی-کمال-کا-سندھ-حکومت-مخالف-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org