QR CodeQR Code

اصغریہ کی مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلیاں

17 May 2017 23:23

16 مئی یوم مردہ باد امریکا کی مناسبت سے اصغریہ آرگنائزیشن اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام سندھ بھر میں نکالی گئی مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلیوں میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کرکے امریکا اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 16 مئی یوم مردہ باد امریکا کی مناسبت سے سندھ بھر میں مردہ باد امریکا ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کرکے امریکا اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا، جبکہ امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں نکالی گئی ریلیوں میں اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری، غلام رضا جعفری، استاد اخلاق احمد اخلاق، ارشاد حسینی سمیت مرکزی نمائندگان، علماء کرام، دانشور حضرات نے خطاب کئے۔


خبر کا کوڈ: 637868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/637868/1/اصغریہ-کی-مردہ-باد-امریکا-اسرائیل-ریلیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org