QR CodeQR Code

اسلام آباد، "فلسطین، فلسطینیوں کا وطن" سیمینار

25 May 2017 19:49

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں انجمن طلباء اسلام اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام 69 ویں یوم نکبہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کاز کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں 69 ویں یوم نکبہ کی مناسبت سے سیمینار بعنوان ’’فلسطین، فلسطینیوں کا وطن‘‘ کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کاز کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سیمینار سے یونیورسٹی کے معروف پروفیسر ڈاکٹر حسنین نقوی، ڈاکٹر عطاء اللہ وٹو، معروف اسکالر ثاقب اکبر اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماء سید جواد الحسن کاظمی نے خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر طلباء رہنماؤں میں راجہ منصور، سید رحان شاہ، نعمان ہاشمی، عامر نیازی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 640427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/640427/1/اسلام-آباد-فلسطین-فلسطینیوں-کا-وطن-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org