QR CodeQR Code

لاہور، طلبہ رہنماؤں کیلئے افظار ڈنر

1 Jun 2017 00:47

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی، سید احسن نقوی، مدثر حیدر سمیت مرکزی کابینہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں متحدہ طلباء محاذ کی رکن تنظیموں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی، سید احسن نقوی، مدثر حیدر سمیت مرکزی کابینہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اسلامی جمعیت طلبا، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، مرکزی صدر جمعیت طلبا اسلام (س)، جمعیت طلبا اسلام (ف)، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ افطاری کے بعد نماز باجماعت ادا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 642296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/642296/1/لاہور-طلبہ-رہنماؤں-کیلئے-افظار-ڈنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org