0
Wednesday 14 Jun 2017 23:13

پاراچنار، گراں فروشوں کیخلاف کاروائیاں

اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پولیٹیکل حکام کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں گراں فروشوں کے خلاف چھاپے بدستور جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پولیٹیکل تحصیلدار محال محمد ریاض خان نے گراں فروشی اور ناقص صفائی کے جرم میں 9 دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے پرایس کنٹرول پلان کے تحت پولیٹیکل تحصیلدار محال محمد ریاض خان اور محرر سٹی زاہد طوری کے قصابوں، کریانہ سٹروز، سبزی فروشوں اور بیکریوں پر چھاپے بدستور جاری ہیں، اس سلسلے میں ناقص صفائی، گراں فروشی اور سرکاری نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر 9 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل تحصیلدار محال محمد ریاض خان نے دکانداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں غریب عوام کو بے جا تنگ کرنا ناقابلِ معافی فعل ہے۔ سرکار کی جانب سے دئے گئے نرخناموں پر عمل پیرا نہ ہونے پر سخت سزا اور بھاری جرمانہ عاید کیاجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 646008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش