QR CodeQR Code

لاہور، آزادی قدس طلباء کانفرنس

15 Jun 2017 09:23

لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا ہی نہیں بلکہ پوری مسلم اُمہ اور انسانیت کا اولین مسئلہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے بغیر خطے سمیت عالمی امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں قبلہ اول پر صہیونی غاصبانہ تسلط کا خاتمہ صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی مظالم کے نہ رکنے والے ستر سالہ سلسلہ کی بھی شدید مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کے تحت لاہور کے نجی ہوٹل میں آزادی قدس طلبہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فلسطینی طلبہ سمیت ملکی سیاسی، مذہبی لسانی طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں سمیت سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کیلئے مسلم دنیا کو دہشتگردی سمیت معاشی مسائل میں الجھا رہی ہیں تاکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا ہی نہیں بلکہ پوری مسلم اُمہ اور انسانیت کا اولین مسئلہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے بغیر خطے سمیت عالمی امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 646089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/646089/1/لاہور-ا-زادی-قدس-طلباء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org