QR CodeQR Code

کراچی، نماز ظہرین دوران مرکزی جلوس

17 Jun 2017 19:32

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے علامہ شاہد رضا کاشفی کی زیرِ اقتداء باجماعت نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد عزاداروں نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی، اسرائیلی و بھارتی پرچم نذرِ آتش کئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیر المومنین حضرت امام علی کی مناسبت سے مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو ایم اے جناح روڈ، صدر، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، لائٹ ہاﺅس، بولٹن مارکیٹ اور ٹاور سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ مرکزی جلوس کے شرکاء کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام باجماعت نماز ظہرین کا انتظام مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا، جہاں عزادارانِ اموالمومنینؑ نے علامہ شاہد رضا کاشفی کی زیر اقتداء باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ امیرالمومنینؑ نے شیطان بزرگ امریکہ، اسرائیل اور انکے حواریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذرِ آتش کئے۔


خبر کا کوڈ: 646745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/646745/1/کراچی-نماز-ظہرین-دوران-مرکزی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org