QR CodeQR Code

پاراچنار، یوم شہادت مولائے کائناتؑ

17 Jun 2017 20:48

مرکزی سطح پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ اور مدرسہ خامنہ ای میں شیرخدا کی شہادت کے سلسلے میں عظیم الشان جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ 21 رمضان المبارک کو دنیا بھر کیطرح کرم ایجنسی بھر میں مولائے کائنات مشکل کشاء حضرت امام علیؑ کی آج یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یتیموں کا سہارا حضرت امام علیؑ کی شہادت کے موقع پر تمام عالم اسلام غمزدہ ہیں۔ جس کے سلسلے میں دنیا بھر کیطرح پاراچنار میں مرکزی سطح پر اور کرم ایجنسی بھر میں مختلف مقامات پر مولائے کائنات کے شہادت کے موقع پر مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ مرکزی سطح پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ اور مدرسہ خامنہ ای میں شیرخدا کی شہادت کے سلسلے میں عظیم الشان جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں کرم ایجنسی کے مختلف دیہاتوں سے آئے ہوئے عزاداروں نے شرکت کی۔ عزاداروں نے حسنینؑ کے بابا کے شہادت کے غم میں خوب سینہ کوبی کی۔ اور شبیہ تابوت بھی نکالا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں مولانا نجف علی اور مدرسہ خامنہ ای میں علامہ سید عابد الحسینی نے خطاب کیا۔ مقررین نے امام علیؑ کے ستم زدہ زندگی پر روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 646751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/646751/1/پاراچنار-یوم-شہادت-مولائے-کائنات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org