QR CodeQR Code

کراچی، شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج

17 Jun 2017 20:41

احتجاجی مظاہرے میں شریک کمسن بچوں اور خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت دیگر مطالبات درج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے کراچی میں 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیر المومنین حضرت امام علیؑ کی مناسبت سے برآمد کئے گئے مرکزی جلوس کے دوران امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر کمسن بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی، جو وزیراعظم، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک کمسن بچے اور خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت دیگر مطالبات درج تھے۔


خبر کا کوڈ: 646758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/646758/1/کراچی-شیعہ-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org