QR CodeQR Code

یوم القدس ریلی ایران۲

23 Jun 2017 15:29

اس دن پوری دنیا کے مسلمان پیرِ جماران کی وحدت آفرین اور ظلم ستیز آواز پر لبیک کہتے ہوئے مسلکی زنجیروں کو توڑ کر ایک عظیم اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہیں اور پیاسی زبانوں سے جاری ہونیوالے "اسرائیل عدوّاللہ"، "امریکہ عدوّاللہ"، "مردہ باد امریکہ" اور "مردہ باد اسرائیل" کے فلک شگاف نعرے غاصبوں کی نیندیں حرام کر دیتے ہیں۔ اس دن کا پیغام ہے کہ اسرائیل کو صفحۂ ہستی سے نابود ہو کر رہنا ہے، ان شاء اللہ۔ امام خمینیؒ کے بقول جمعۃ الوداع ایامِ قدر میں سے ہے، جو اہلِ فلسطین کی تقدیر رقم کرسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے قیام کے وقت پوری دنیا کے مسلمانوں نے اس کی مخالفت کی اور اسے مشرق وسطٰی میں گھونپے گئے ایک خنجر سے تعبیر کیا۔ انقلاب اسلامی ایران کے رونما ہونے کے بعد پیشوا امام خمینی نے قبلہ اول کی آزادی کو امت مسلمہ کا دیرینہ مسئلہ و خواب قرار دیا۔ انہوں نے پورے عالم اسلام کی توجہ قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کی جانب مبذول کرانے کے لئے جمعۃ الوداع کو یوم القدس قرار دیا۔ یہ امام خمینی رضوان اللہ کی بصیرت کا ہی اعجاز ہے کہ انہوں نے عالم اسلام کے دیرینہ مسائل کو دنیائے عالم میں اجاگر کرنے اور مسلمانوں میں اپنے سیاسی حقوق کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ایک ایسے یوم کا انتخاب کیا، جو نہ صرف فضائل و مراتب میں تمام مکاتب کے یہاں یکساں مقبول ہے بلکہ مقصد و ہدف کا انتخاب بھی اتنا جامع رکھا کہ وہ حق و باطل کا پیمانہ قرار پایا۔


خبر کا کوڈ: 648323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/648323/1/یوم-القدس-ریلی-ایران۲

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org