QR CodeQR Code

کرگل کشمیر میں قدس ریلی

23 Jun 2017 22:07

کرگل میں قدس ریلی کی صدارت کرتے ہوئے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین شیخ محمد حسین لطفی نے کہا کہ آج پہلے سے زیادہ اسلامی ممالک خصوصاً مشرق وسطٰی میں اسرائیل اور امریکہ جگہ جگہ فسادات پھیلا کر خانہ جنگی کی آگ میں اہل اسلام کو دھکیل کر خود تماشا دیکھتا رہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالم اسلام کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں بھی یوم القدس کے مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام قدس ریلی نکالی گئی۔ قدس ریلی کے شرکاء قبلہ اول مسجد اقصٰی کا ایک دلکش ماڈل بھی کندھوں پر اٹھائے ہوئے تھے، لوگ ہاتھوں میں مقبوضہ فلسطین کے مظلوموں کے حق میں اقوال لکھے ہوئے بینرز، پرچم اور پلے کارڈز لئے ہوئے تھے اور ’’لبیک یا خامنہ ای، ایھا المسلمون اتحدوا اتحدوا، فلسطین کے مجاہدو ہم تمہارے ساتھ ہیں، بیت المقدس کو آزاد کرو، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد جیسے فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ قدس ریلی سے آئی کے ایم ٹی کے نائب صدر مولانا غلام عباس کراری اور ایم ایل اے کرگل اصغر علی کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونیوں کے سرزمین فلسطین پر قبضے کو آج ستر سال ہوئے ہیں، ہم فلسطین کے ان مظلوموں کی یاد کرنے آئے ہیں، جن کے پاس رہنے کے لئے گھر نہیں ہے، نہ کھانے کے لئے کھانا ہے اور انہیں پڑھائی و دیگر امور سے محروم رکھا گیا ہے۔ قدس ریلی کی صدارت کرتے ہوئے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین شیخ محمد حسین لطفی نے کہا کہ آج پہلے سے زیادہ اسلامی ممالک خصوصاً مشرق وسطٰی میں اسرائیل اور امریکہ جگہ جگہ فسادات پھیلا کر خانہ جنگی کی آگ میں اہل اسلام کو دھکیل کر خود تماشا دیکھتا رہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 648416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/648416/1/کرگل-کشمیر-میں-قدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org