QR CodeQR Code

لاہور، بیداری امت مصطفی کی القدس ریلی

23 Jun 2017 22:19

علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ کے حکم پر آج پوری دنیا میں یوم القدس منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن عالمی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور آج امام خمینی کی دور اندیشی واضح ہو گئی ہے کہ ظالم اور مظلوم میں فرق ظاہر ہو گیا ہے، ایک طرف مظلومین کے حامی ہیں تو دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو ظالموں کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں 3 اسلام رائج ہیں، ایک امریکی، دوسرا برطانوی اور تیسرا اسلام "اسلام محمدی" ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص)کے زیراہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی استنبول چوک سے شروع ہو کر فیصل چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ممتاز عالم دین اور تحریک بیداری امت مصطفی (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ علمائے کرام کی کثیر تعداد بھی ریلی میں شریک تھی۔ ریلی میں نوجوانوں اور خواتین نے بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر المصطفیٰ سکاؤٹس نے سکیورٹی کے انتظام سنبھال رکھے تھے اور کسی غیر متعلقہ شخص کو ریلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جبکہ اسلامی پردے میں ملبوس ہزاروں کی تعداد میں خواتین بھی ریلی میں شامل تھی۔ ریلی کے شرکاء مردہ باد اسرائیل، مردہ باد امریکہ کے فلک شکاف نعرے لگا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 648427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/648427/1/لاہور-بیداری-امت-مصطفی-کی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org