QR CodeQR Code

لاہور، آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی القدس ریلی

23 Jun 2017 22:39

رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے، یوم القدس ایسا دن نہیں جو فقط قدس کیساتھ ہو، بلکہ مستکبرین کیساتھ مستضعفین جو لوگ کمزور بنائے گئے ہیں، کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے، امریکہ اور اس کے علاوہ دوسروں کے ظلم میں دبی ہوئی قوموں کے بڑی طاقتوں سے مقابلے کا دن ہے، ایسا دن ہے کہ جس دن دنیا کے وہ لوگ جو کمزور کر دیئے گئے ہیں، ظالم اور سامراجی نظاموں سے مقابلے کیلئے تیار ہو جائیں اور ظالموں کی ناک زمین پر رگڑ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر لاہور میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے القدس ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام مسجد صاحب الزمان اسلامپورہ تا اسمبلی ہال ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او کے مرکزی نائب صدر علی کاظمی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ہمدانی، امامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین رضی شمسی، علامہ حیدر موسوی اور ڈویژنل صدر آئی ایس او علی زیدی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم، بینرز، پلے کارڈ اور شہداء فلسطین کی یاد میں تابوت اٹھا رکھے تھے جبکہ جگہ جگہ اسرائیلی اور امریکی پرچم سٹرک پر بچھائے گئے تھے، جن کو شرکا ریلی اپنے پیروں تلے روند کر امریکہ و اسرائیل کیساتھ اظہار برات کرتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 648429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/648429/1/لاہور-آئی-ایس-او-اور-ایم-ڈبلیو-کی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org