QR CodeQR Code

لاہور، ایس یو سی کی القدس ریلی

24 Jun 2017 08:31

ریلی سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملت تشیع نے دنیا بھر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرکے فرض کفایہ خوب نبھایا ہے اور استعمار دشمنی کی بھاری قیمت ۡبھی ادا کی ہے۔ اسرائیلی مظالم کے مقابلے کیلئے امت مسلمہ کو اتحاد مضبوط بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ داعش جیسی امریکہ کی پیدا کردہ ہیں، ریاض کانفرنس میں مسلمانوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کیلئے منعقد کی گئی۔ جس کا پہلا شکار قطر ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد القدس ریلیوں کا انعقاد کرکے ناجائز اسرائیلی ریاست کے وجود کو مسترد اور فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ حماس، حزب اللہ اور اخوان المسلمون دہشتگرد نہیں، مسلمانوں کے حقوق کی آواز بلند کرنیوالی تنظیمیں ہیں، جن کا وجود امریکی حاشیہ برداروں کو برداشت نہیں۔ ریلیاں پنجاب ،سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی گئیں۔ لاہور میں صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں القدس ریلی پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک نکالی گئی۔


خبر کا کوڈ: 648510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/648510/1/لاہور-ایس-یو-سی-کی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org