QR CodeQR Code

لاہور میں فلسطین کانفرنس

24 Jun 2017 08:51

مقررین کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے سربراہ یوں تو اپنے ہر مسئلے کو عربوں کا مسئلہ قرار دے کر اس کیلئے شب و روز کوششیں کرتے ہیں اور پورے عالم اسلام کو اپنی مظلومیت کا ڈھنڈورا پیٹ کر مدد مانگتے ہیں لیکن فلسطین کے مسئلے پر ان کا رویہ ہمیشہ منافقانہ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاک ایران فیڈریشن آف ٹریڈ اینڈ کلچر کی جانب سے لاہور میں فلسطین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں نامور شخصیات، شہریوں کی بڑی تعداد اور اقلیتی برادری (ہندو، عیسائی) سے تعلق رکھنے والے حضرات نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کی۔ تقریب سے جاوید اکبر ساقی صدر تحریک وحدت اسلامی، مولانا حیدر علی موسوی خطیب مسجد شیعیان کشمیریاں، خواجہ شکیل چئیرمین فوڈ سٹریٹ لاھور، لعل مھدی خان جنرل سیکرٹری امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، پیر جان علی شاہ صاحب صدر جمعیت علمائے پاکستان نیازی پنجاب، محمد حسین گولڑوی صدر اتحاد سنی علما کونسل، علامہ رائے مزمل، امجد حسین چشتی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان (نیازی)، شہزاد منشی مسیح ممبر پنجاب اسمبلی، بھگت لال پنڈت مندر نیلا گنبد نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 648514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/648514/1/لاہور-میں-فلسطین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org