اسلام ٹائمز۔ جمعتہ الوداع کو پاراچنار میں پیش آنے والے سانحہ کیخلاف صدائے مظلومین پاراچنار دھرنا آج ساتویں روز بھی جاری رہا۔ آج ہزاروں کی تعداد میں لوگ دھرنے میں شریک ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور صدائے احتجاج بلند کی۔ دیگر مقررین کے علاوہ دھرنے سے مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد الحسینی نے اہم خطابات کئے۔