QR CodeQR Code

کراچی، آئی ایس او طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

3 Jul 2017 22:57

آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام یوم انہدام جنت البقیع پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے علامہ صادق تقوی، علامہ عقیل انجم قادری، شازیہ امام و دیگر نے خطاب کیا، مظاہرین نے مردہ باد امریکا اور اسرائیل نامنظور سمیت آل سعود کی دہشتگردی کیخلاف نعرے بلند کئے، آخر میں امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ طالبات کے زیر اہتمام آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ سید صادق رضا تقوی، جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے صدر علامہ عقیل انجم قادری، شازیہ امام و دیگر نے خطاب کئے۔ احتجاجی مظاہرے میں طالبات اور خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور، آل سعود کی دہشتگردی مردہ باد سمیت جنت البقیع اور جنت المعلٰی میں موجود اہلبیت رسول اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کی ازسرنو تعمیر کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے مردہ باد امریکا اور اسرائیل نامنظور سمیت آل سعود کی دہشتگردی کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے، جبکہ امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 650563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/650563/1/کراچی-ا-ئی-ایس-او-طالبات-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org