QR CodeQR Code

کوٹلی امام حسین (ع) علم کشائی

8 Jul 2017 00:20

ڈی آئی خان میں کوٹلی امام حسین (ع) کے اندر ہونے والی مہدی برحق کانفرنس کے بعد اہل تشیع نے کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی کے اس حصے پر علم نصب کیا، جس پر صوبائی حکومت کی آشیر باد سے ناجائز قابضین مارکیٹ تعمیر کرنا چاہتے تھے، علم کشائی علامہ اقبال بہشتی کے دست مبارک کے ذریعے انجام پائی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مہدی برحق کانفرنس کے بعد اہل تشیع نے کوٹلی امام حسین (ع) کی وقف اراضی پہ اس مقام پر علم غازی عباس (ع) نصب کر دیا، جہاں صوبائی حکومت کی آشیرباد سے ناجائز قابضین مارکیٹ تعمیر کرنے لگے تھے۔ علم غازی عباس (ع) تحریک تحفظ کوٹلی امام حسین (ع) کے کنوینئر بشیر حسین جڑیہ نے نصب کیا تھا، جبکہ علم کشائی مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے مسئول علامہ اقبال بہشتی کے دست مبارک سے انجام پائی۔ اس موقع پر اہل تشیع ڈی آئی خان کی کثیر تعداد موقع پر موجود تھی۔ واضح رہے کہ کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی پہ ناجائز قبضے اور غیر شرعی و غیر قانونی طریقے سے اس کی حیثیت تبدیل کرنے کو لیکر اہل تشیع ڈی آئی خان نے عرصہ تین ماہ سے احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے، جس میں مجلس وحدت مسلمین کا کلیدی کردار ہے۔


خبر کا کوڈ: 651565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/651565/1/کوٹلی-امام-حسین-ع-علم-کشائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org