QR CodeQR Code

لاہور، عوامی تحریک کا جلسہ

16 Jul 2017 08:46

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا کام ناقابل فہم حد تک ناممکن تھا، کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم پیشرفت ہو سکتی ہے، نواز شریف چلے جائیں نظام چلتا رہے، اگر نواز شریف چلے جاتے ہیں اور ان کا ہی نامزد کردہ شخص آ جاتا ہے تو کیا چہرے بدلنے سے حالات درست ہو جائیں گے؟ اگر ایسا ہوا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہو گا، نواز شریف اور کرپٹ نظام لازم و ملزوم ہیں، پارلیمنٹ کے ہر اس شخص کا احتساب ہونا چاہئے جو سیاست میں رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ناصر باغ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے مجھے حیران و ششدر کر دیا ہے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے میرے تجزیوں اور آرا کو غلط ثابت کیا ہے، میں جے آئی ٹی ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے، اب اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سپریم کورٹ صرف ایک 2 لوگوں کو ہی نہیں بلکہ اس کرپٹ نظام کو درست کرے نہیں تو اس نظام میں کئی نواز شریف پیدا ہوتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 653688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/653688/1/لاہور-عوامی-تحریک-کا-جلسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org