QR CodeQR Code

ایف ایس او کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا

19 Jul 2017 21:43

فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے وفاقی حکومت نے گذشتہ 2 سالوں سے قبائلیوں کیساتھ اصلاحات کے نام پر مذاق شروع کر رکھا ہے، جسکے باعث انہون نے احتجاج کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فاٹا اصلاحات میں تاخیر کے خلاف قبائلی طلباء کی جانب سے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، جس میں سیاسی، سماجی اور پارلیمانی لیڈرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔ فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیداروں کے مطابق مظاہرین نے قیوم اسٹیڈیم سے گورنر ہاؤس تک حقوق قبائل کے نام سے ریلی نکالی اور پھر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا، جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ مطالبات میں سرفہرست ایف سی آر کا خاتمہ، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنا، آئندہ عام انتخابات میں قبائلی علاقوں کو صوبائی اسمبلی میں سیٹیں دینا اور دیگر 10 مطالبات شامل ہیں۔ فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گذشتہ 2 سالوں سے قبائلیوں کے ساتھ اصلاحات کے نام پر مذاق شروع کر رکھا ہے، جس کے باعث انہوں نے احتجاج کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ دھرنے میں پارلیمانی لیڈر الحاج شاہ جی گل آفریدی، شہاب الدین خان، ساجد طوری اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ بھی شرکت کریں گے۔ پشاور میں اس وقت فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں سینکڑوں افراد شریک ہیں، طلباء نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اور اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 654581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/654581/1/ایف-ایس-او-کا-گورنر-ہاؤس-کے-باہر-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org