QR CodeQR Code

پاراچنار، محکمہ صحت کیجانب سے تعزیتی اجلاس

22 Jul 2017 21:43

ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ کے شہید ملازمین کیلئے خصوصی پیکج دیاجائے اور ڈسپنسریوں اور بی ایچ یوز کو شہید ملازمین کے نام منسوب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں محکمہ صحت کے ملازمین کی جانب سے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پاراچنار میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے 9 ملازمین کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکج اور مراعات دینے کا مطالبہ کیاگيا۔ ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار ميں منعقدہ محمکہ صحت کے اجلاس سے ایم ایس ڈاکٹر صابر حسین، ایجنسی سرجن ڈاکٹر معین بیگم اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز بنگش نے خطاب کیا۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ کے شہید ملازمین کیلئے خصوصی پیکج دیاجائے اور ڈسپنسریوں اور بی ایچ یوز کو شہید ملازمین کے نام منسوب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 655263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/655263/1/پاراچنار-محکمہ-صحت-کیجانب-سے-تعزیتی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org