QR CodeQR Code

کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کانفرنس

27 Jul 2017 15:26

اس موقع پر مقررین کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں امت مسلمہ کو تقسیم در تقسیم کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ قطر اور سعودی عرب کا تنازعہ اسی کا تسلسل ہے۔ امریکہ نے تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دیا ہے، جو کہ بھارت، اسرائیل اور امریکہ کی عالم اسلام کیخلاف ناپاک عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیراہتمام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی۔ کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر عبدالمتین اخونزادہ، جمعیت علماء پاکستان کے عبدالقدوس ساسولی، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا عبدالرحیم رحیمی، مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی علامہ ہاشم موسوی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے مفتی سنزر سعید اور حاجی گل محمد کاکڑ، امیر جماعت اہلسنت بلوچستان آغا ابراہیم مجددی، جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانا محمد شفیق دولت زئی، تنظیم اسلامی کے اقتدار احمد خان اور محبوب سبحانی، جماعة الدعوة کے رانا محمد اشفاق، اشاعت توحید و سنت کے عبداللہ، مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین حاجی سید تاج آغا اور سیکرٹری اطلاعات اللہ داد ترین، حاجی عبدالقیوم کاکڑ، بشیر احمد ماندائی، جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان کے صدر حافظ خالد الرحمن شاہوانی، اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے ناظم مرتضٰی خان کاکڑ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشتگردی کے پے درپے واقعات کے بعد چاروں صوبوں کے ہیڈ کوارٹرز میں فرقہ واریت کے خاتمے اور یکجہتی و محبت کے پیغام کو عام کرنے کیلئے کانفرنسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور آج کوئٹہ میں ہونیوالی امن کانفرنس اس سلسلے کی کڑی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر اپنی خارجہ اور داخلہ پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد چین اور روس کے درمیان تعلقات میں بہتری اور خطے میں نئی سربندی ہو رہی ہے۔ ان حالات میں ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو درست سمت میں گامزن کرکے ہمسایہ ممالک سمیت تمام مسلم ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری لانی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 656617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/656617/1/کوئٹہ-ملی-یکجہتی-کونسل-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org