QR CodeQR Code

پی ٹی آئی پریڈ گراونڈ جلسہ

31 Jul 2017 02:49

پریڈ گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جب پاناما کیس کے فیصلے پر ہم سپریم کورٹ گئے تو پیپلزپارٹی اور ہمارے سیاسی کزن طاہرالقادری نے کہا کہ آپ نے عدالت جا کر بہت بڑی غلطی کی لیکن نوجوانوں یاد رکھو کہ جب انسان کسی چیز کا فیصلہ کر لیتا ہے تو وہ کر کے رہتا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے اندر بےپناہ صلاحیت رکھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ کیس میں کامیابی پر اتوار کو یوم تشکر منایا اور اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں بڑا جلسہ کیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ جلسہ میں خیبرپختونخواہ سمیت دیگر شہروں سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاناماکیس کا فیصلہ سنانے والے ججز کو سلام اور جے آئی ٹی ارکان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے یوم تشکر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں اپنے سامنے ایک زندہ قوم دیکھ رہا ہوں جو پاکستان کے مسائل کو سمجھ بیٹھے ہیں، خوشی ہے کہ خواتین بھی پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانے میں بھرپور جدوجہد کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کی طرف سے سپریم کورٹ کے 5 ججزکو سلام اور جے آئی ٹی کے ممبران کو سیلوٹ پیش کر تا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 657411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/657411/1/پی-ٹی-ا-ئی-پریڈ-گراونڈ-جلسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org