0
Friday 4 Aug 2017 20:05

ڈی آئی خان، یوم شہداء پولیس

اسلام ٹائمز۔ آج 4 اگست کو پاکستان بھر میں یوم شہداء پولیس کا انعقاد کیا گیا، خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم شہداء پولیس بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ ڈی آئی خان میں آر پی او سید فدا حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ شہداء پولیس منایا گیا، جس میں مختلف پروگرامات کرائے گئے۔ پولیس لائنز ڈیرہ میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں پولیس کے افسروں سمیت کانسٹیبلز نے بھی خون کا عطیہ دیا، اس کے علاوہ شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی کے بعد پھول بھی چڑھائے گئے، جبکہ جی پی او چوک پر کیمپ منعقد کیا گیا جس میں عام شہریوں کے لئے دستخطی مہم کا آغاز کیا گیا، جہاں موجود لوگوں نے پولیس کے شہداء کے بارے میں اپنے تاثرات تحریر کئے۔ پولیس لائنز ڈیرہ میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جہاں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اور پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ آر پی او سید فدا حسین شاہ، ڈی پی او عبدالصبور خان اور پاک فوج کے کرنل علی محمد نے دستے سمیت شہداء کی قبور پر حاضری دی اور ان کو سلامی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 658525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش