QR CodeQR Code

اسلام آباد، مہدی برحق کانفرنس1

6 Aug 2017 23:04

کانفرنس سے خطاب میں جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں علماء کی بےجا گرفتاریاں اور عزاداری پر قدغن حکومت کی ملت تشیع کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔ پاکستان میں جابروں، فرعونوں اور سرکشوں کی کوئی جگہ نہیں۔ ہم ظالموں کیخلاف بلاخوف و خطر اپنی آواز بلند کرتے رہینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 29ویں برسی کے سلسلے میں مہدی ؑ برحق کانفرنس کا انعقاد پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملک کے نامور علماء، مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ ظہیر الحسن نقوی، علامہ مبارک موسوی، علامہ برکت علی مطہری، علامہ محمد اقبال بہشتی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اصغر عسکری، علامہ نقی نقوی، علامہ حسن ہمدانی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ دوست علی سعیدی، علامہ احسان دانش، سید ناصر شیررازی، سید اسد عباس نقوی، نثار فیضی، ملک اقرار، علامہ محمد امین شہیدی، سنی اتحاد کونسل کےچیئرمین حامد رضا، پیر معصوم نقوی اور علامہ راجا ناصر عباس سمیت دیگر نامور شیعہ سنی علما اور ممتاز شخصیات نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 659081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/659081/1/اسلام-ا-باد-مہدی-برحق-کانفرنس1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org