QR CodeQR Code

اسلام آباد، مہدیؑ برحق کانفرنس (2)

6 Aug 2017 23:27

کانفرنس سے خطاب میں جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں علماء کی بےجا گرفتاریاں اور عزاداری پر قدغن حکومت کی ملت تشیع کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔ پاکستان میں جابروں، فرعونوں اور سرکشوں کی کوئی جگہ نہیں۔ ہم ظالموں کیخلاف بلاخوف و خطر اپنی آواز بلند کرتے رہینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 29ویں برسی کے سلسلے میں مہدی ؑ برحق کانفرنس کا انعقاد پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملک کے نامور علماء، مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ ملک دشمن طاقتیں عارف حسینی کو شہید کرکے بھی ان کے مشن کو ختم نہ کرسکیں۔ آج کا یہ اجتماع شہید قائد کے مشن کی فتح کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے، حکومت پاکستان ان ذخائر سے فائدہ اٹھائے۔ سی پیک کے ثمرات سے بلاتخصیص سب کو فوائد ملنے چاہییے۔ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں علماء کی بےجا گرفتاریاں اور عزاداری پر قدغن حکومت کی ملت تشیع کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔ پاکستان میں جابروں، فرعونوں اور سرکشوں کی کوئی جگہ نہیں۔ ہم ظالموں کے خلاف بلاخوف و خطر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 659089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/659089/1/اسلام-آباد-مہدی-برحق-کانفرنس-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org