QR CodeQR Code

پاراچنار، لواحقین میں امدادی چیکوں کی تقسیم

18 Aug 2017 18:15

کرم ایجنسی کے علاقہ گاودر، پاراچنار شہر میں سبزی منڈی اور مرکزی زنانہ امام بارگاہ گیٹ کے سامنے دھماکوں میں ہونے والے شہداء کے لواحقین میں فی کس 40 ہزار روپے بطور امداد تقسیم کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں کرم ایجنسی میں تین دھماکوں میں ہونے والے غریب شہداء کے لواحقین میں امداد تقسیم کیا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے کرم ایجنسی کے علاقہ گاودر، پاراچنار شہر میں سبزی منڈی اور مرکزی زنانہ امام بارگاہ گیٹ کے سامنے دھماکوں میں ہونے والے شہداء کے لواحقین میں فی کس 40 ہزار روپے بطور امداد تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی جامع مسجد پاراچنار کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری، مرکزی نائب صدر شیعہ علما کونسل علامہ رمضان توقیر، سندہ کے ضلعی صدر علامہ ناظر عباس تقوی، انجمن حسینہ کے سیکرٹری حاجی نور محمد اور صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، مرکزی انجمن کے اراکین، مجلس علمائے اہلبیت کے اراکین اور دیگر لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 662245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/662245/1/پاراچنار-لواحقین-میں-امدادی-چیکوں-کی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org