QR CodeQR Code

پاراچنار، نماز عید الاضحٰی

2 Sep 2017 22:46

کرم ایجنسی میں نماز عید کی سب سے بڑی اجتماع مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں لوگوں نے مرکزی جامع مسجد پاراچنا ر کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری کی اقتداء میں نماز عید الاضحی ادا کردی۔


اسلام ٹائمز۔ آج پاراچنار میں عید الاضحی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر لوگوں نے نماز عید کے بعد گلے ملاکر عید مبارک کہہ دیے۔ اور قربانی کے جانور ذبح کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر کیطرح پاراچنار میں بھی عید قربان مذہبی عقیدت کیساتھ منائی جارہی ہے، لوگوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے نماز عید کے بعد قربانی کے جانور ذبح کردیے۔ کرم ایجنسی میں نماز عید کی سب سے بڑی اجتماع مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں لوگوں نے مرکزی جامع مسجد پاراچنا ر کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری کی اقتداء میں نماز عید الاضحی ادا کردی۔ تاہم کرم ایجنسی کے مختلف دیہاتوں میں امام بارگاہوں اور مساجد بھی نماز عید ادا کردی گئی۔ نماز عید کے اجتماع سے علامہ فداحسین مظاہری، فرزند مرحوم پیش امام شیخ علی مدد مولانا مرتضٰی حسین اور انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی نورمحمد نے خطاب کیا۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے اعلی عہدیدار نے مرکزی عید گاہ آکر علامہ فداحسین مظاہری اور عوام کے ساتھ عید کی مبارک باد دینے کیلئے تشریف لائے تھے۔ نماز عید کا اجتماع ختم ہونے کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملاکر عید کی مبارکباد دیے اور پھر وہاں سے جاکر سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی جانوروں کو ذبح کیا۔ پاک فوج کے اعلی عہدیدار نے پیش امام کے ساتھ ملاقات میں عید کے مبارک باد کے بعد کرم ایجنسی کے کئی مسائل پر گفتگو کی۔ علامہ فداحسین مظاہری نے انکے آنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ 

نماز عید کے دوران پاک فوج اور مقامی رضاکاروں نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے تھے۔ صبح سے لیکر 11 بجے تک تمام موبائیل سروسز معطل کردیے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 666094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/666094/1/پاراچنار-نماز-عید-الاضح-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org