QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کراچی کیجانب سے راشن تقسیم

3 Sep 2017 16:31

گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کراچی کی ٹیم نے سیکرٹری زین رضا کے ہمراہ بارش اور دو فٹ سے زائد کیچڑ اور نالے کے پانی کی موجودگی میں گهر گهر جا کر متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر عوام نے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گلبہار کالونی کے علاقے کشمیری محلہ اور غریب نواز محلے میں طوفانی بارشوں کے بعد تاحال کئی کئی فٹ گندا پانی اب بھی موجود ہے، صورتحال ایسی گھمبیر ہے کہ 1952ء میں قائم ہونے والی مسجد و امام بارگاہ میں پہلی بار عید کی نماز بھی نہیں ہو سکی، مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے متاثرین میں راشن کی تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں انتظامیہ اور سندھ حکومت کی بے حسی عروج پر پہنچ گئی، شہریوں کی عید خراب ہوگئی، گلبہار کالونی ڈوب گئی، کشمیری محلہ اور غریب نواز محلے میں کئی کئی فٹ پانی اب بھی موجود ہے، ہر طرف کچرے، گندگی اور غلاظت نے ڈیرہ جمایا ہوا ہے، صورتحال ایسی گھمبیر ہے کہ 1952ء میں قائم ہونے والی مسجد و امام بارگاہ میں پہلی بار عید کی نماز بھی نہیں ہو سکی۔ مجبور، بے بس اور پریشان لوگ خود پانی نکالنے پر مجبور ہیں۔ پانی اور گندگی اتنی بڑھ گئی ہے کہ رہائشی چھتوں پر رہ رہے ہیں۔ علاقے میں انتظامیہ یا حکومتی عملہ تاحال نہیں پہنچا۔

گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کراچی کی ٹیم نے سیکرٹری زین رضا کے ہمراہ بارش اور دو فٹ سے زائد کیچڑ اور نالے کے پانی کی موجودگی میں گهر گهر جا کر متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر عوام نے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی، جبکہ خیرالعمل ٹرسٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ درایں اثناء ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے بھی کشمیری محلہ کا دورہ کیا اور متاثریں میں خشک اجناس اور راشن تقسیم کیا جبکہ بارش کے بعد سیلابی صورتحال سے متاثر ہونے والی امام بارگاہ کی بحالی کا بھی وعدہ کیا جس پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ علاقہ معززین نے کہا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں مجلس وحدت کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے اس وقت ہماری مدد کی ہے کہ جب حکومت سمیت تمام ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 666207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/666207/1/ایم-ڈبلیو-کراچی-کیجانب-سے-راشن-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org