QR CodeQR Code

کراچی، جماعت اسلامی کا روہنگیا مارچ

11 Sep 2017 00:40

روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے، برما کی افواج کے انسانیت سوز مظالم پر بڑی طاقتوں، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی کیخلاف مزارِ قائد تا سی بریز پلازہ ایم اے جناح روڈ پر ہونیوالے مارچ میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور روہنگیا مسلمانوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے تحت روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے، برما کی افواج کے انسانیت سوز مظالم پر بڑی طاقتوں، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی کے خلاف مزارِ قائد تا سی بریز پلازہ ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے مارچ میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور مظلوم نہتے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ مارچ کے شرکاء میں مرد و خواتین، بزرگوں، نوجوانوں، طلباء، وکلاء، صحافیوں، علماءکرام، تاجروں، ڈاکٹرز، انجینئرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی اور اقلیتی برادری کے افراد شامل تھے۔ شرکاء نے بڑی تعداد میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم اور نسل کشی روکنے کے حوالے سے انگریزی اور اردو میں مختلف نعرے درج تھے، مظالم کی تصویریں لگائی گئی تھی، چھوٹے اور معصوم بچوں نے بھی پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ روہنگیا مارچ میں شرکاء کی جانب سے برما میں ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف شدید غم و غصہ اور دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا اور مظلوم مسلمانوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پرجوش نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وڈیو لنک پر شرکاء سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 668050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/668050/1/کراچی-جماعت-اسلامی-کا-روہنگیا-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org