QR CodeQR Code

11 ستمبر، مزار قائد پر حاضری

11 Sep 2017 20:55

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ آج بابائے قوم کی برسی ہے یہاں حاضری دینا ہم سب کا فرض ہے، آج ملک کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے پاکستان بابائے قوم کے خواب پر پورا اترے گا، ملک کی ترقی کے لئے معاشی ترقی بہت اہم ہے، قائداعظم نے جس طرح کا پاکستان سوچا تھا ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا، ہم قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرکے ہی ملک کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 69 ویں برسی کے موقع پر سیاسی و عسکری شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی ہے اور ان کے افکار پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 69 ویں برسی کی مناسبت سے گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، میئر کراچی وسیم اختر اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید، رہنما تحریک انصاف فردوس نقوی سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس کے علاوہ پاک بحریہ کے کیڈٹس کی جانب سے قرآن خوانی بھی کی گئی۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ آج بابائے قوم کی برسی ہے یہاں حاضری دینا ہم سب کا فرض ہے، آج ملک کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے پاکستان بابائے قوم کے خواب پر پورا اترے گا، ملک کی ترقی کے لئے معاشی ترقی بہت اہم ہے، قائداعظم نے جس طرح کا پاکستان سوچا تھا ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا، ہم قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرکے ہی ملک کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 668289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/668289/1/11-ستمبر-مزار-قائد-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org