0
Wednesday 13 Sep 2017 08:10

خواجہ آصف کا دورہ ایران

  • خواجہ آصف ایرانی صدر سے مصافحہ کرتے ہوئے

    خواجہ آصف ایرانی صدر سے مصافحہ کرتے ہوئے

  • خواجہ آصف ایرانی صدر سے مصافحہ کرتے ہوئے

    خواجہ آصف ایرانی صدر سے مصافحہ کرتے ہوئے

  • آصف جنجوعہ ایرانی صدر سے مصافحہ کرتے ہوئے

    آصف جنجوعہ ایرانی صدر سے مصافحہ کرتے ہوئے

  • دونوں ملکوں کے حکومتی ارکان کی آپس کی ملاقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    دونوں ملکوں کے حکومتی ارکان کی آپس کی ملاقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • پاکستانی وفد کے ارکان

    پاکستانی وفد کے ارکان

  • دونوں ملکوں کے ارکان کی آپس میں ملاقات

    دونوں ملکوں کے ارکان کی آپس میں ملاقات

  • جناب جواد ظریف خواجہ آصف کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے

    جناب جواد ظریف خواجہ آصف کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے

  • دونوں وزراء خارجہ گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے

    دونوں وزراء خارجہ گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے

  • جواد ظریف اور خواجہ آصف

    جواد ظریف اور خواجہ آصف

  • وزراء خارجہ کے وفود کی باہمی ملاقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزراء خارجہ کے وفود کی باہمی ملاقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • وزراء خارجہ کی باہمی ملاقات

    وزراء خارجہ کی باہمی ملاقات

  • وزراء خارجہ امریکی پالیسی کے بعد علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے

    وزراء خارجہ امریکی پالیسی کے بعد علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے

 اسلام ٹائمز۔ خواجہ آصف نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی دوستانہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن ہمسائیگی کے اصول پر عمل پیرا ہے۔ اس مقصد کیلیے ایران کیساتھ ملکر علاقائی سلامتی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر حسن روحانی اور خواجہ آصف نے مشترکہ تاریخ اور ثقافت پر مبنی دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کو یقینی بنانے کی باہمی خواہش کا اظہار کیا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جامع مذاکرات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن و استحکام کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 668633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش