QR CodeQR Code

کراچی، آل شیعہ پارٹیز کانفرنس

15 Sep 2017 03:10

اے پی سی سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہر بھر میں جلوس ہائے عزا کے راستوں میں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف گندگی اور کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے، سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ عوام کو بے وقوف بنانے کے بجائے اپنا قبلہ درست اور مسائل حل کریں، دہشتگردوں کی عدالتوں سے رہائی اور بیگناہ شیعہ جوانوں کو لاپتہ کرنا انتہائی تشویش ناک ہے، کسی شیعہ جوان پر کوئی الزام ہے تو اسے لاپتہ کرنیکے بجائے ثبوت کیساتھ عدالتوں میں پیش کیا جائے، دہشتگرد عناصر اور محب وطن ملت تشیع کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا بند کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کی زیر صدارت آل شیعہ پارٹیز کانفرنس کا انعقاد وحدت سیکریٹریٹ سولجر بازار میں کیا گیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے علمائے کرام و شیعہ تنظیموں کے رہنماوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ شدید مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہیں، شہر بھر میں جلوس ہائے عزا کے راستوں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف گندگی و کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے، سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ عوام کو بے وقوف بنانے کے بجائے اپنا قبلہ درست اور مسائل حل کریں، محرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ صوبائی و شہری انتظامیہ کے اجلاسوں میں ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں کو مدعو نہ کرنا اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو دعوت دینا انتہائی تشویشناک و قابل مذمت ہے، محرم الحرام میں کراچی سمیت سندھ بھر میں شیعہ علماء و ذاکرین کو خصوصی طور پر بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے، دہشت گردوں کی عدالتوں سے رہائی اور بے گناہ شیعہ جوانوں کو لاپتہ کرنا انتہائی تشویش ناک ہے، دہشت گرد عناصر اور محب وطن ملت تشیع کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا اور دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ کانفرنس میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علی حسین نقوی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سندھ، علامہ نثار قلندری صدر ذاکرین امامیہ پاکستان، صغیر عابد رضوی مرکزی رہنما آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی، علامہ حسین مسعودی نائب صدر جعفریہ الائنس، علامہ فرقان عابدی، علی سرور جنرل سیکرٹری پاک محرم ایسوسی ایشن، حسن سردار رہنما اسکاوٹس رابطہ کونسل، حسن مہدی رہنما بوتراب اسکاوٹس، سہیل مرزا، علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور، علامہ مبشر حسن، اسلم علوی رہنما پیام ولایت فاونڈیشن، راشد رضوی رہنما پاسبان عزا پاکستان، ظفر جعفری جے ڈی سی، علامہ سجاد شبیر رضوی سمیت دیگر شیعہ تنظیموں اور اداروں کے رہنما، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، علمائے کرام ذاکرین عظام شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 669158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/669158/1/کراچی-آل-شیعہ-پارٹیز-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org