QR CodeQR Code

انصر مہدی 48 ویں مرکزی صدر منتخب

17 Sep 2017 18:01

نو منتخب مرکزی صدر فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں، اس سے قبل امامیہ چیف اسکاوٹ رہ چکے ہیں اور اس وقت یونیورسٹی آف سرگودہا میں شعبہ انجنئرنگ کے طالب علم ہیں۔ ملک بھر سے آئی ایس او کے کارکنان، سابقین، علمائے کرام اور قومی شخصیات کی جانب سے توفیقات میں اضافے کی دعاؤں کیساتھ انہیں تہنیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن، مہدویت امید بشریت کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا اور سابق جنرل سیکرٹری انصر مہدی نئے مرکزی صدر منتخب ہوئے، علامہ غلام عباس رئیسی نے ان سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ گذشتہ رات مجلس عاملہ اور مجلس نظارت کے اجلاس منعقد ہوئے اور آج دن کا آغاز ہوتے ہوئے پاکستان بھر کے یونٹ صدور کے سامنے سابق ڈویژنل صدر مدثر حیدر اور سابق جنرل سیکرٹری انصر مہدی کے نام پیش کیے گئے۔ الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میں انصر مہدی مرکزی صدر منتخب ہوئے۔ جب انصر مہدی کے مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود امامیہ نوجوانوں نے والہانہ انداز میں انکا استقبال کیا اور انصر بھائی قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ انصر مہدی فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں، اس سے قبل امامیہ چیف اسکاوٹ رہ چکے ہیں اور اس وقت یونیورسٹی آف سرگودہا میں شعبہ انجنئرنگ کے طالب علم ہیں۔ ملک بھر سے آئی ایس او کے کارکنان، سابقین، علمائے کرام اور قومی شخصیات کی جانب سے توفیقات میں اضافے کی دعاؤں کیساتھ انہیں تہنیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 669833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/669833/1/انصر-مہدی-48-ویں-مرکزی-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org