QR CodeQR Code

کراچی، 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس

1 Oct 2017 00:07

جلوس کی قیادت پاک حیدری اسکاوٹس نے کی، جلوس عزا میں ہزاروں کی تعداد میں سوگواران امام مظلوم ع نے شرکت کی اور جناب زہرا س کو ان کے مظلوم لعل کا پرسہ دیا، جلوس میں علم عباس، شبیہہ ذوالجناح، تابوت امام حسین ع اور حضرت علی اصغر ع کے جھولے کی شبیہہ بھی موجود تھیں۔ جلوس میں شہر بھر کی ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔


اسلام ٹائمز۔ سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی پاک محرم ایسوسی ایشن کی جانب سے 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ جلوس کی قیادت پاک حیدری اسکاوٹس نے کی۔ جلوس عزا میں ہزاروں کی تعداد میں سوگواران امام مظلوم ع نے شرکت کی اور جناب زہرا س کو ان کے مظلوم لعل کا پرسہ دیا۔ جلوس میں علم عباس، شبیہہ ذوالجناح، تابوت امام حسین ع اور حضرت علی اصغر ع کے جھولے کی شبیہہ بھی موجود تھیں۔ جلوس میں شہر بھر کی ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔ اس موقع پر جلوس کے شرکاء نے آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام نماز ظہرین امام بارگاہ علی رضا کے سامنے ادا کی۔ جلوس عزا میں مختلف ملی تنظیموں اور اداروں کے تعارفی اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا۔ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگیا۔ قبل ازیں نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے معروف عالم دین حجتہ السلام و المسلمین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 673255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/673255/1/کراچی-9-محرم-الحرام-کا-مرکزی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org