0
Sunday 1 Oct 2017 15:05

ڈی آئی خان، 9ویں محرم الحرام کا جلوس عزا

  • ڈیرہ اسماعیل خان، 9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاء

    ڈیرہ اسماعیل خان، 9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاء

اسلام ٹائمز۔ نویں محرم کا علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس صبح سات بجے مرکزی تھلہ بموں شاہ سے برآمد ہوا، جو شہر کی مختلف امام بارگاہوں، خمینی چوک، تھلہ یلہ شاہ، حسینی چوک، تھلہ حضرت عباس، حیدری چوک اور تھلہ حیدر شاہ شیرازی سے ہوتا ہوا جامع مسجد شیعہ لاٹو فقیر (مسجد حضرت علیؑ) پر جا کر بعد از دوپہر اختتام پذیر ہو گیا۔ علم و ذوالجناح کے اس جلوس میں شریک عزاداران امام حسین نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے مظلوم کربلا کو پرسہ دیتے رہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں محرم کے سلسلے میں دیگر امام بارگاہوں سے بھی علم ذوالجناح کے جلوس نکلتے ہیں، جن کا سلسلہ مغرب تک جاری رہتا ہے جبکہ نصف شب کے قریب شب عاشور کا جلوس مرکزی امام بارگاہ تھلہ بموں شاہ سے برآمد ہوتا ہے جس کا اختتام بھی اسی امام بارگاہ پر صبح صادق کے قریب ہوتا ہے۔ نویں محرم کے اس مرکزی جلوس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ شہر کی تمام چھوٹی بڑی گلیوں اور چوراہوں پر پولیس کی ناکہ بندی ہے، جہاں ہر آنے جانے والے شخص کی جامع تلاشی لی جا رہی ہے۔ آج کے دن سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گرد و نواح کی فضائی نگرانی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ سڑکوں پر پولیس اور فوج کا مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ان اضلاع میں شامل ہے کہ جنہیں محرم الحرام کے حوالے سے حساس ترین اضلاع میں سے قرار دیا گیا ہے۔ DPO اور DIG خود جلوسوں کے نگرانی کرتے رہے ہیں، اے ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اشفاق خان، ڈی ایس پی سٹی فضل مولا ، ایس ایچ او کینٹ امجد خان، ایس ایچ او سٹی و دیگر پولیس افسران بھی ڈیوٹی پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 673346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش