QR CodeQR Code

لاہور، 9 اور 10 محرم کو مختلف علاقوں سے برآمد ہونیوالے جلوس

1 Oct 2017 17:00

نثار حویلی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے برآمد ہونے سے پہلے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ذاکرین نے خطاب کیا اورفضائل و مصائب اہلبیتؑ بیان کیے گئے۔ اس کے بعد سوز و سلام پیش کیا گیا۔ مرکزی جلوس نثار حویلی سے مختلف امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا واجد علی شاہ کی حویلی سے واپس ہو کر مبارک حویلی پہنچا۔ جلوس اندرون شہر کے امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا چوک نواب صاحب سے نکل کراکبر شاہ امام بارگاہ پہنچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد، جلوس شبیہہ ذوالجناح مجلس عزا کے بعد برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہو شام کو کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں عزاداروں کی بہت بڑی تعداد شریک ہے جو گریہ زاری اور ماتم سے امام عالی مقامؑ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے پرسہ دے رہے ہیں۔ نثار حویلی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے برآمد ہونے سے پہلے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ذاکرین نے خطاب کیا اورفضائل و مصائب اہلبیتؑ بیان کیے گئے۔ اس کے بعد سوز و سلام پیش کیا گیا۔ مرکزی جلوس نثار حویلی سے مختلف امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا واجد علی شاہ کی حویلی سے واپس ہو کر مبارک حویلی پہنچا۔ جلوس اندرون شہر کے امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا چوک نواب صاحب سے نکل کراکبر شاہ امام بارگاہ پہنچے گا۔


خبر کا کوڈ: 673367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/673367/1/لاہور-9-اور-10-محرم-کو-مختلف-علاقوں-سے-برآمد-ہونیوالے-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org