QR CodeQR Code

ملتان، یوم عاشورہ کے جلوس

3 Oct 2017 17:26

اندرون پاک گیٹ اور حرم گیٹ سے تعزیے کے مرکزی جلوس اُستاد اور شاگرد کے تعزیے نکالے گئے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اُسی جگہ اختتام پذیر ہوئے، ضلعی انستظامیہ کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر 4400 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے موقع پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان میں بھی 116 چھوٹے بڑے علم، ذولجناح اور تعزیے کے جلوس نکالے گئے، 10محرم الحرام کا مرکزی جلوس آستانہ لعل شاہ سے برآمد ہوا جو کچہری روڈ، چوک گھنٹہ، مچھلی مارکیٹ، دولت گیٹ اور علی چوک سے ہوتا ہوا دربار حضرت شاہ شمس تبریز پر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں ہزاروں عزاداران نے شرکت کی، دربار شاہ شمس تبریز پر تلواروں اور زنجیروں کا ماتم کیا گیا، علاوہ اندرون پاک گیٹ اور حرم گیٹ سے تعزیے کے مرکزی جلوس اُستاد اور شاگرد کے تعزیے نکالے گئے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے، یوم عاشور کے موقع پر 4400 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے، جبکہ کمشنر ملتان بلال احمد بٹ، ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ، ریجنل پولیس آفیسر ملتان ادریس احمد، سی پی او، ایس ایس پی آپریشن، مئیر ملتان، ممبران قومی و صوبائی سمبلی جلوسوں کے ہمراہ رہے۔


خبر کا کوڈ: 673894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/673894/1/ملتان-یوم-عاشورہ-کے-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org