QR CodeQR Code

کراچی، جیل بھرو تحریک کا آغاز

6 Oct 2017 19:04

گذشتہ کئی سالوں سے درجنوں لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف ملت جعفریہ نے کراچی سے جیل بھرو تحریک کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں علامہ حسن ظفر نقوی نے لاپتہ ثمر عباس کے 90 سالہ بوڑھے والد علمدار حسین، تصور رضوی ایڈووکیٹ اور رضی حیدر رضوی کے ہمراہ احتجاجاً گرفتاری پیش کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ کئی سالوں سے درجنوں لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف ملت جعفریہ نے کراچی سے جیل بھرو تحریک کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں آج کراچی میں خوجہ شیعہ اثناء عشری جامع مسجد کھارادر کے باہر بعد نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے لاپتہ ثمر عباس کے 90 سالہ بوڑھے والد علمدار حسین، تصور رضوی ایڈووکیٹ اور رضی حیدر رضوی کے ہمراہ ہزاروں احتجاجی شہریوں کی موجودگی میں احتجاجاً اپنی گرفتاری پیش کر دی ہے، جنہیں پولیس موبائل کے ذریعے بغدادی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایم ڈبلیو ایم سمیت ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ملی تنظیموں کے کارکنان، رہنماؤں اور عمائدین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گرفتاری کے موقع پر مظاہرین میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مختار امامی، شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماء یعقوب شہباز، پاسبان عزاء کے رہنماء راشد رضوی، ہیت آئمہ مساجد و آئمہ جمعہ کے رہنما مولانا حیدر عباس، مولانا عقیل موسٰی، ذاکرین امامیہ کے رہنماء علامہ نثار قلندری، پیام ولایت فاؤنڈیشن کے رہنما نثار شاہ جی، صغیر عابد رضوی، علامہ نشان حیدر، علامہ مبشر حسن، حسن رضا سہیل، مولانا صادق جعفری، شفقت لانگا، مہدی عابدی، حسن مہدی سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے رہنماء بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 674629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/674629/1/کراچی-جیل-بھرو-تحریک-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org