0
Friday 13 Oct 2017 19:36

کراچی، جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ

اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ کی جانب سے گذشتہ کئی سالوں سے درجنوں لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف کراچی سے شروع کی گئی جیل بھرو تحریک دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ دوسرے مرحلے میں لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف آج ہزاروں احتجاجی مظاہرین نے جامع مسجد مصطفیٰ عباس ٹاؤن تا ابوالحسن اصفہانی روڈ احتجاجی ریلی نکالی، جس نے احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کر لی۔ اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ صادق رضا تقوی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر علامہ جعفر سبحانی، ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنماء علامہ نعیم الحسن، علامہ مبشر حسن، لاپتہ ثمر عباس کی والدہ نے خطاب کیا۔ بعد ازاں علامہ احمد اقبال رضوی ساتھیوں کے ہمراہ احتجاجاً اپنی گرفتاری دینے کیلئے آگے بڑھے تو موجود تمام پولیس موبائلیں گرفتاری لینے سے انکار کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئیں۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری لینے سے انکار کرنے کے بعد ہزاروں احتجاجی شرکاء نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیدیا اور پولیس کو الٹی میٹم دیا کہ اگر انہوں نے گرفتار نہیں کیا تو ہزاروں احتجاجی شرکاء جلوس کی شکل میں گورنر ہاؤس روانہ ہونگے اور وہاں احتجاجی دھرنا دے دینگے، جس کے بعد پولیس نے علامہ احمد اقبال رضوی، شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند عارف ترابی، جعفر حسین زیدی سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے شارع فیصل تھانے منتقل کر دیا، جس کے بعد ہزاروں احتجاجی شرکاء پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 676324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب