QR CodeQR Code

زائرین امام حسین اور ایرانی زمینی راستے

2 Nov 2017 08:51

زائرین امام حسین علیہ السلام کا ایران کے زمینی راستوں شلمچہ اور مہران سے عراق میں داخل ہونے کی تصاویر اسلام ٹائمز کے ناظرین کے لئے پیش کی جا رہی ہیں۔ خدا تمام مومنین کو زیارت کی توفیق عطا فرمائے۔


اسلام ٹائمز۔ زیارت امام حسین (ع) و شہدائے کربلا ایک ایسی خواہش ہے، جو ہر مومن کے دل میں ہر دم مچلتی رہتی ہے، ہر ایک یہی چاہتا ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو، کربلا میں سید الشہداء (ع) کے روضہ مبارک کا طواف کروں۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مشہور حدیث کہ جس کے مطابق امام علیہ السلام نے صفوان بن مہران جمال کو اربعین کے دن امام حسین کی زیارت کرنے کی تاکید کی ہے۔ اس لحاظ سے یہ دن تعلیمات اہل بیت (ع) میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور پھر زیارت اربعین کا متن کہ جو امام جعفر صادق علیہ السلام کی طرف سے منقول ہے، بھی اس دن کی فضیلت کو بیان کرتا ہے۔ اس زیارت میں بہت بلند مرتبہ معارف بیان کئے گئے ہیں۔ اسی اہمیت اور تاکید کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم لوگ زیارت اربعین کیلئے سال بھر انتظار کرتے ہیں اور اس دن کو کسی بھی صورت امام حسین (ع) کے قبہ اطہر کے نیچے نماز ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اربعین اس وقت ایک ایسا عالمی اجتماع کی شکل اختیار کر گیا ہے، جو اپنی مثال آپ ہے۔


خبر کا کوڈ: 680810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/680810/1/زائرین-امام-حسین-اور-ایرانی-زمینی-راستے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org