QR CodeQR Code

تفتان بارڈر پر ایران میں دخول کے منتظر زائرین

2 Nov 2017 20:42

تفتان بارڈر پر پھنسے پاکستانی زائرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت زائرین کی فوری طور پر ایران میں داخلے کو یقینی بنائے اور امیگریشن پراسس میں زائرین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ چہلم شہدائے کربلا میں شرکت کے لئے ہزاروں کی تعداد میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے جانے والے زائرین تفتان سرحد پر پھنس گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کوئٹہ سے تفتان پہنچنے والے زائرین کو ایران داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے، زائرین کا کہنا ہے کہ کھانے پینے اور دیگر سہولیات نہ ہونے کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت زائرین کی فوری طور پر ایران میں داخلے کو یقینی بنائے اور امیگریشن پراسس میں زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے۔


خبر کا کوڈ: 680916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/680916/1/تفتان-بارڈر-پر-ایران-میں-دخول-کے-منتظر-زائرین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org