QR CodeQR Code

بین الحرمین

3 Nov 2017 21:37

اسلام کی بقاء دائمی کے لئے امام حسین (ع) کا اقدام ناگزیر بن چکا تھا اور اگر امام عالیمقام یزید کے اسلام اور انسانیت دشمن عزائم کے خلاف مزاحم نہ ہوتے تو کرۂ ارض پر اسلام اور شریعت اسلامی اپنی حقیقی شکل میں موجود نہ ہوتی۔


اسلام ٹائمز۔ یہ کربلا ہی ہے جو آزادی کا پیغام دیتی ہے، کربلا کا درس ہے کہ بصیرت و آگاہی اور شعور و فکر کو بلند و بیدار رکھا جائے ورنہ جہالت و گمراہی کے پروردہ ہر جگہ ایسی ہی کربلائیں پیدا کرتے رہیں گے۔ کربلا ایک لگاتار پکار ہے، یزیدیت ایک فکر اور سوچ کا نام ہے، اسی طرح حسینیت بھی ایک کردار کا نام ہے، اگر کوئی حکمران اسلام کا نام لیوا اور کلمہ پڑھنے والا ہے اور اس کے کام یزید کے جیسے ہیں تو وہ دور حاضر کا یزید ہی ہے۔ یزیدیت پاکیزہ نفوس کے قاتلوں کا ٹولہ تھا جس کا راستہ روکنے کیلئے نواسہ رسول (ص) جسے امت کے سامنے محمد مصطفیٰ (ص) نے تربیت کیا تھا سامنے آئے اور اپنی عظیم قربانی سے اس کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا، آپ کی قربانی آج چودہ صدیاں گزر جانے کے بعد بھی اسی انداز میں یاد رکھی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 681097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/681097/1/بین-الحرمین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org