QR CodeQR Code

کوئٹہ، ایڈیشنل آئی جی پہ بم حملہ

9 Nov 2017 13:32

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں اے آئی جی حامد شکیل کے قافلے کو مبینہ خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس ان کے علاوہ مزید دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی بھی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی جی حامد شکیل چمن ہاؤسنگ اسکیم میں اپنی رہائش گاہ سے نکل رہے تھے جب ان کی گاڑی پر مبینہ خودکش دھماکا کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے حساس علاقے علاقے چمن روڈ پر قاتلانہ حملے میں ایڈشنل انسپیکٹر جنرل (اے آئی جی) بلوچستان پولیس حامد شکیل درانی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں اے آئی جی حامد شکیل کے قافلے کو مبینہ خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس ان کے علاوہ مزید دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی بھی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی جی حامد شکیل چمن ہاؤسنگ اسکیم میں اپنی رہائش گاہ سے نکل رہے تھے جب ان کی گاڑی پر مبینہ خودکش دھماکا کیا گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 682294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/682294/1/کوئٹہ-ایڈیشنل-ا-ئی-جی-پہ-بم-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org