QR CodeQR Code

بارگاه اباعبدالله الحسین (ع) ۲

10 Nov 2017 16:53

کربلا کا پیغام یہ ہے کہ جس طرح امام حسین علیہ السلام نے اسلام کو ابوسفیان کی اموی تہذیب کے چنگل سے آزاد کروایا، اسی طرح آج کربلا کی مدد سے مغربی تہذیب و تمدن کے چنگل سے آزاد ہوا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جب انسان ایسے امر کا انتخاب کرتا ہے جس کا ارادہ خداوند متعال نے کیا ہے تو آہستہ آہستہ اس کے قلب میں حضور خداوند کا نور متجلی ہونے لگتا ہے۔ اس کی بنیادی شرط یہ ہے کہ انسان خدا کے راستے میں فداکاری اور قربانی دینا شروع کر دے۔ حبیب ابن مظاہر نے نوجوانی میں ہی رسول خدا (ص) کی صحبت میں اس راستے کو پا لیا تھا اور بڑھاپے تک اسی راستے پر قائم رہے۔ وہ جب بھی اپنے سامنے ارادہ الہی کا مشاہدہ کرتے فوراً اس کی پیروی کرتے۔ حبیب ابن مظاہر ایسے انسانوں میں سے نہ تھے جو معاشرے سے کٹ کر گوشہ نشینی کی حالت میں خدا کی تلاش کرتے ہیں بلکہ وہ خدا کو اپنے ارادے کی قربانی دے کر خدا کے ارادے کا انتخاب کرنے میں جستجو کرتے تھے اور ایسی زندگی کا لازمہ خود پرستی سے عبور اور اپنے خود پسندانہ مفادات کو نظرانداز کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 682495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/682495/1/بارگاه-اباعبدالله-الحسین-ع-۲

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org